Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے

سعودی قطری رابطہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان منگل کو قطر کے سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی قطری رابطہ کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدرارت کریں گے۔
دوحہ پنچنے پر قطری وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد بن حسن الحمادی اور قطر میں سعودی سفیر منصور بن خالد بن فرحان نے ان کا خیرمقدم کیا۔

 

شیئر: