Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ سال کے دوران ایک ملین سعودی سیاحوں نے مصر کا دورہ کیا

مصری سیاحتی کمپنیوں اور تاجروں کی بڑی تعداد پویلین میں شریک ہے۔ (فوٹو سبق)
مصری وزیر برائے سیاحت و آثار قدیمہ شریف فتحی نے تصدیق کی ہے کہ 2024 کے دوران ایک ملین سعودی سیاحوں نے مصر کا دورہ کیا۔
سبق نیوز کے مطابق مصری وزیر نے بتایا دبئی میں جاری عربین ٹریول مارکیٹ ایگزیبیشن میں مصر کے پویلین بڑی تعداد میں وزیٹرز آئے ہیں۔ یہ پویلین عالمی سیاحت کے حوالے سے مصر کی حقیقی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔
مصری وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ متعدد مصری سیاحتی کمپنیوں اور تاجروں کی بڑی تعداد پویلین میں شریک ہے جس میں مختلف سیاحتی پروگراموں اور خدمات کی نمائش کی گئی ہے۔
شریف فتحی نے بتایا کہ پہلے دن مختلف ممالک کے وزیٹرز کی بڑی تعداد نے پویلین کا دورہ کیا جو مصری ٹورازم انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی، ثقافتی، تفریح اور طبی سیاحت کے شعبوں میں مصر کے منفرد تجربات کے بارے میں جاننے کا واضح اشارہ ہے۔
 یہ کامیابی وزارت سیاحت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے جو عالمی سیاحتی نقشے پر ایک اہم منزل کی حیثیت سے مصرکی پوزیشن مضبوط کرتی ہے۔

 

شیئر: