Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 30 اپریل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ  کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 281 روپے 2 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 74 روپے 90 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 49 پیسے اور بحرینی دینار کی قیمت 745 روپے 33 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 729 روپے 81 پیسے، کویتی دینار کی 916 روپے 82 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 7 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ  کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 41 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے، 11 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے، 69 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے، 47 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے اور 9 پیسے رہی۔

شیئر: