مصری سیامی طفیلی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن شروع
’مصری سیامی طفیلی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے بڑی طبی ٹیم کام کر رہی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر مصری سیامی طفیلی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن شروع ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آپریشن کنگ عبد اللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں ڈاکٹر عبد العزیز الربیعہ کی نگرانی میں ہورہا ہے۔
مصری سیامی طفیلی بچوں کو علیحدہ کرنے کے لیے بڑی طبی ٹیم کام کر رہی ہے۔
قبل ازیں سیامی طفیلی بچوں کے والد نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔