لندن کے دستکاری ہفتے میں عسیری سدو کی نمائش ہوگی
’لندن میں منعقد ہفتہ دستکاری نمائش 13 مئی سے 18 مئی تک جاری رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ہیریٹیج کمیشن لندن میں ہفتہ دستکاری 2025 نمائش میں شرکت کرے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لندن میں منعقد ہفتہ دستکاری نمائش 13 مئی سے 18 مئی تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ لندن میں ہفتہ دستکاری نمائش 2025 دنیا کا اہم ایونٹ ہے جسے دیکھنے اور شرکت کرنے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔
سعودی عرب اس سال عسیری’سدو‘ کو نمایاں کر رہا ہے جو سعودی ورثے کی اہم علامت ہے۔
یہ شرکت سعودی کابینہ کی جانب سے 2025 کو دستکاری کا سال قرار دینے کے فیصلے کے تحت ہو رہی ہے۔
ایونٹ میں ایک ہزار سے زائد عالمی کاریگر و ڈیزائنر شرکت کر رہے ہیں جن میں معروف برانڈز ’لوئی ویٹن‘ اور ’بربری‘ بھی شامل ہیں۔