سعودی شوری کونسل کے سپیکر ڈاکٹرعبداللہ بن محمد آل شیخ نے عرب پارلیمنٹ کے ہم منصب محمد احمد الیماحی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات جاکارتہ میں او آئی سی کے رکن ملکوں کی پارلیمانی یونین کے 19 ویں اجلاس کے دوران ہوئی ہے۔
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی کانفرنسوں اور فورمز مں فعال شرکت کے ذریعے پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے عرب امور کی خدمت کےلیے مشترکہ عرب پارلیمانی میکینزم کو مضبوط بنانے کے ساتھ مشترکہ مفاد کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر ڈاکٹرعبداللہ بن محمد آل شیخ اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
انہوں نے مسلم ملکوں کے درمیان تعاون مضبوط بنانے میں کونسل پارلیمان کے اہم کردار پر زور دیا۔