پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے دورے کے دوران اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
منگل کو وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ’دونوں اطراف نے نے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاک چین دوستی کے مستقبل کی سمت اور سی پیک 2.0 پر تبادلہ خیال کیا۔‘
مزید کہا گیا کہ ’پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ اور دوستی کو سراہتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر مشترکہ خیالات پر اطمینان کا اظہار کیا، اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔‘
مزید پڑھیں
-
ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار 19 مئی سے چین کا دورہ کریں گےNode ID: 889851
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر محمد اسحاق ڈار 19 سے 21 مئی 2025 تک بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دورے کے دوران اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ جنوبی ایشیا میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور اس کے امن و استحکام پر اثرات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔
’دونوں وزرائے خارجہ پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔‘