پاکستان کی فوج کے سربراہ سید عاصم منیر کو ایوان صدر میں ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ دے دی گئی ہے۔
جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید عاصم منیر کو ’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘ کا اعزاز دیا۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا سنجیدگی دکھائے تو بات چیت کے لیے تیار ہیں: اسحاق ڈارNode ID: 890013
اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’ہماری عسکری قیادت نے دشمن کو بے مثال شکست دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔‘
تقریب میں وفاقی وزرا، صوبائی قیادت، غیرملکی سفیروں اور اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی۔
صدر مملکت آصف علی زرادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’آرمی چیف سید عاصم منیر کو ’فیلڈ مارشل‘ کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکۂ حق کے دوران فرنٹ سے لیڈ کیا۔‘