Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: ایک ہزار سے زائد افراد شہریت سے محروم، وجہ کیا؟

کچھ نے غیرقانونی طریقے سے کویتی شہریت حاصل کی تھی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
کویتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اعلی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر 12 سو سے زائد افراد سے کویتی شہریت واپس لے لی گئی ہے۔
سبق نیوز نے کویتی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جن افراد سے کویتی شہریت واپس لی گئی ہے ان میں سے بعض نے جعل سازی جبکہ کچھ نے غیرقانونی طریقے سے کویتی شہریت حاصل کی تھی۔
جاری تفصیلات میں مزید کہا گیا ہے مجموعی طورپر جن 1292 افراد سے کویتی شہریت واپس لی گئی ان میں 8 ایسے تھے جو شہریت قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔ مذکورہ افراد کے پاس دوسری شہریت بھی تھی جس کی کویتی قانون میں اجازت نہیں دی جاتی۔
جھوٹ اور جعل سازی کے ذریعے 189 افراد سے کویتی شہریت واپس لی گئی جبکہ 1021 افراد سے وسیع تر ملکی مفادات کی خاطر کویتی شہریت واپس لی گئی۔
واضح رہے کویتی قانونِ شہریت کی شق 4 کے تحت وسیع ترملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے کویتی شہریت واپس لی جاسکتی ہے علاوہ ازیں اگر یہ ثابت ہوجائے کہ شہریت حاصل کرنے والے نے دروغ گوئی یا جعل سازی کے ذریعے شہریت حاصل کی وہ بھی قانون شکنی کا مرتکب قرار پاتا ہے۔
 

 

 

شیئر: