Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں منشیات کے 2 سمگلرز کی سزائے موت پر عمل درآمد

ملزمان کو ان سے برآمد ہونے والی چرس سمیت عدالت میں پیش کیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چرس سمگل کرنے کے جرم میں ملوث 2 ایتھوپین باشندوں کی سزائے موت کے احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیموں نے ایتھوپین شہری عبدالقادر سراج اور جندی حاجی قدا کو رنگے ہاتھوں مملکت میں چرس سمگل کرنے پر گرفتار کیا تھا۔
ملزمان کو ان سے برآمد ہونے والی چرس سمیت عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اقبال جرم کیا جس پر عدالت نے قانون کے مطابق سزائے موت کا حکم صادر کردیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اپیل کورٹ اور اعلی عدالت کے حتمی احکامات صادر ہونے پر نجران ریجن میں  سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
 

 

 

شیئر: