Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب خواتین کی ترقی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ رہا ہے: گورنر ٹوکیو

سعودی وژن 2030 نے اس ملک کو بدل کر رکھ دیا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ فورچون میگزین)
ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئیکے نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب میں خواتین کی ترقی کے سلسلے میں ’بہت اہم تبدیلیاں‘ رونما ہوئی ہیں جو اس وقت نظر نہیں آتی تھیں جب وہ گزشتہ دوروں میں یہاں آئی تھیں۔‘
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں ’فورچون میگزین‘ کی طرف سے منعقدہ ’اتنہائی طاقتور خواتین کی سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’سعودی وژن 2030 نے اس ملک کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اسے ہر ایک کے لیے آرام دہ بنا دیا ہے، خواہ وہ مرد، عورت، بچے ہوں یا معذور افراد۔
جاپانی گورنر پہلے بھی تین مرتبہ ریاض آ چکی ہیں لیکن انھوں نے تعریفی کلمات میں کہا کہ اب ’خواتین اکیلے سفر بھی کر سکتی ہیں اور گاڑی بھی چلا سکتی ہیں۔
کوئیکے ٹوکیو کی پہلی منتخب صدر ہیں جن کا تقرراس عہدے پر تین مرتبہ ہوا ہے۔  
انھوں نے ’فورچون پینل‘ کو بتایا کہ ’ان کی ترجیح یہ ہے کہ ’خواتین کے خوابوں کی تکمیل ہو۔‘
انھوں نے کہا کہ’ بچوں کا مفت علاج، ٹیوشن فیس اور سکول میں مفت کھانا دینا ان کے ایجنڈے میں سرِ فہرست ہے۔‘
ٹوکیو پر توجہ کے باوجود، کوئیکے نے کہا کہ ’چھوٹے دیہات ہوں یا بڑے شہر، خواتین کی ترقی کے ایجنڈے کو تمام کمیونیٹیز کے لیے ایک ہونا چاہیے۔ یہ وہ مشترک ایجنڈا ہے جو ہمارے سامنے ہے اور جس کے ذریعے ہم نے تعلیم، صنعت اور معیشت میں جان ڈالنی ہے۔‘
اپنے انتخاب کے بعد، کوئیکے نے خواتین میئروں اور گورنروں کا ایک نیٹ ورک منظم کرنا شروع کیا۔

 ترجیح یہ ہے کہ ’خواتین کے خوابوں کی تکمیل ہو۔‘ (فوٹو: ایکس اکاونٹ فورچون میگزین)

’جب میں نے پہلے پہل ساتھیوں سے مل کر اس نیٹ ورک کا آغاز کیا تو ہمارے پاس صرف 39 منتخب خواتین میئر اور گورنر تھیں۔ مگر کام شروع کرنے سے قبل یا منتخب ہوکر تقرری پانے تک خواتین کو انتظار کیوں کرنا پڑے؟
کوئیکے نے کہا ’دنیا میں بہت افراتفری ہے لہذا خواتین کو چاہیے کہ جو بھی چیلنج ان کے سامنے آئے وہ اسے قبول کریں اور جو چاہیں حاصل کریں۔‘
فورچون میگیزین‘ کی اس سال کی کانفرنس کا موضوع تھا ’کاروبار کے لیے ایک نیا دور، عالمی خوشحالی میں شراکت‘۔
کوئیکے کے علاوہ اس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں نائیجیریا کی سابق وزیرِ قانون ابیاگیلی اوبی، سعودی شوری کونسل میں معاون سپیکر ڈاکٹر حنان عبدالرحیم الاحمدی، اور سعودی وزارت معاشیات اور منصوبہ بندی میں سیکٹرل اور علاقائی ترقی کی وزیر فرح اسمٰعیل شامل تھیں۔

 

شیئر: