برطانیہ سے 142عازمین حج کو لے کر پہلی پرواز سنیچر کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ میں برطانوی قونصل جنرل، جدہ ایئرپورٹ، سرکاری اور آپریشنل اداروں کے حکام نے عازمین حج کا خیرمقدم کیا۔
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان 100 ملکوں کے 1300 عازمین حج کی میزبانی کریں گےNode ID: 890066
جدہ ایئرپورٹ پر حج 2025 کے لیے جامع آپریشنل پلان پرعملدرآمد اور داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ اور حج ٹرمنل پر سدایا کی جانب سے تکنیکی امور کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ عازمین کی آمد کے وقت ان کا ڈیٹا محفوظ طریقے سے جمع کیا جاسکے۔
یاد رہے کہ بیرون ملک سے اب تک 8 لاکھ 90 ہزار 883 سے زیادہ عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پر عازمین کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی عرب کے تمام بین الاقوامی پورٹس کے امیگریشن ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز موجود ہیں۔