Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی

امیگریشن اور دیگر امور آسانی اور موثر طریقے سے مکمل کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
ایرانی عازمین حج کی پہلی پرواز اتوار کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔
ایس پی اے کے مطابق ایئرپورٹ پر محکمہ پاسپورٹ کے حکام نے ایرانی عازمین کے پہلے قافلے کا خیرمقدم کیا۔
امیگریشن اور دیگر امور آسانی اور موثر طریقے سے مکمل کیے گئے۔
مححکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہےعازمین حج کے امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
بارڈرر پلیٹ فارمز کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے ساتھ کوالیفائڈ اور کئی زبانیں بولنے والے عملے کی تعیناتی شامل ہے۔
حج سیزن کے دوران فضائی، بری اور بحری پورٹس پر عازمین حج کی آمد کے عمل کو آسان بنانے کےلیے مکمل تیاری ہے۔
واضح رہے کہ عازمین کی خدمت کے لیے چھ ایئرپورٹس مختص کیے گے ہیں جن میں جدہ، مدینہ منورہ،ینبع، طائفٹ، ریاض اور دمام انٹرنیشنل ایئر پورٹ شامل ہیں۔ حج پروازیں ذی الحجہ کے آغاز تک جاری رہیں گی۔

 

شیئر: