Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم ترکیہ اور ایران سمیت چار ممالک کا پانچ روزہ سفارتی دورہ کریں گے

شہباز شریف حالیہ پاکستان انڈیا کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے والے برادر ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے (فوٹو: ریڈیو پاکستان)
وزیراعظم شہباز شریف آج 25 سے 30 مئی تک ترکی، ایران، آذربائیجان، اور تاجکستان کے ایک اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جس کا مقصد دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔
سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی کے مطابق دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم اپنے دورے میں ان ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی و اقتصادی تعاون، دفاعی اشتراک، علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 شہباز شریف حالیہ پاکستان انڈیا کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت کرنے والے برادر ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔
دورے کے اختتامی مرحلے میں وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس برائے گلیشیئرز میں شرکت کریں گے، جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں، گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور اس کے اثرات پر غور و خوض ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ نہ صرف پاکستان کے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ خطے میں امن، تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

 

شیئر: