Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فتنہ الہندوستان خضدار حملے میں ملوث ہے: سیکریٹری داخلہ

افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا کی 20 سالہ ریاستی دہشت گردی کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں۔ 
جمعے کو وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ‘سال 2009 میں حکومت پاکستان نے انڈین سپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد پر مبنی ڈوزیئر شرمل شیخ کانفرنس میں انڈین وزیراعظم کو دیا تھا جو تاریخ کا حصہ ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ 2015 میں پاکستان نے انڈیا کی دہشت گردی کے شواہد اقوامِ متحدہ کو دیے۔ کلبھوشن یادیو کو یہاں گرفتار کیا گیا۔ انڈیا دہشت گردوں کو فنڈنگ فراہم کرتا رہا ہے۔
اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ ’خضدار میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فتنہ الہندوستان اس حملے میں ملوث ہے۔‘
جمعے کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خضدار میں سکول بس پر حملہ صرف بس پر حملہ نہیں تھا بلکہ یہ ہماری تعلیم اور روایات پر حملہ تھا۔

شیئر: