Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹاس سے 10 منٹ پہلے انگلینڈ سے پہنچنے والے سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو چیمپئن بنا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)10 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 202 رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے 20ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تاہم لاہور کی اس جیت کے پیچھے سکندر رضا نے اہم کردار ادا کیا۔
پی ایس ایل فائنل کے ٹاس سے 10 منٹ پہلے سکندر رضا قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچے۔
جب اننگز کے 17ویں اوور میں 145 کے مجموعی رنز پر  لاہور قلندرز کی چوتھی وکٹ گری تو سکندر رضا نے نہ کہ صرف انڈر پریشر بیٹنگ لائن کو سنبھالا بلکہ دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔
لاہور قلندرز اس سے قبل سنہ 2022 اور 2023 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

شیئر: