اب تک 11 لاکھ عازمین حج ارض مقدس پہنچ گئے
’بری راستوں سے 53 ہزار اور سمندری راستوں سے 4278 عازمین پہنچے‘ ( فوٹو: واس)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کل پیر 28 ذو القعدہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 11 لاکھ دو ہزار 469 سے زائد ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ عازمین ہوائی راستے سے آئے ہیں جن کی تعداد 10 لاکھ 44 ہزار341 ہے‘۔
’بری راستوں سے 53 ہزار 850 عازمین آئے جبکہ سمندری راستوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 4278 رہی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ یہ سب ایک مربوط نظام کے تحت انجام دیا گیا ہے جس کی نگرانی حکومتی، سیکیورٹی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ماہرین کر رہے ہیں‘۔