پاکستان میں ذُوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا عیدالاضحیٰ 7 جون بروز سنیچر ہو گی۔
پاکستان میں ذُوالحجہ کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے منگل کی رات کو کیا۔
مزید پڑھیں
-
حج 2025 میں امیگریشن کے لیے ای گیٹ اور مصنوعی ذہانت کا استعمالNode ID: 884497
-
سعودی وزارت کے حج سیزن میں عوامی مارکیٹوں کے دورےNode ID: 890249
پاکستان میں ذُوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اسی طرح پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ’منگل کو ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود تھا اور کہیں سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔‘
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ’یکم ذُوالحجہ جمعرات 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ سنیچر 7 جون کو ہو گی۔‘