Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ: حج سیزن میں عازمین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ

کابینہ کا اجلاس جدہ میں ولی شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے حج سیزن 1446 ہجری کے بارے میں مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے عازمین حج کے آرام و سہولت کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات اور ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں ولی عہدِ مملکت و وزی اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا جس میں حج سیزن سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے ‘ کے مطابق وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا اجلاس میں جی سی سی کونسل اور اسیان و جمہوریہ چین کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی کارروائی زیرغور آئی۔ علاقائی پائیدار ترقی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا۔
کابینہ نے سعودی عرب اور کویت مابین منقسم علاقوں میں تیل کی نئی دریافت کو سراہتے ہوئے اسے توانائی کے شعبے کے لیے انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا گیا۔
ارکین کابینہ نے علاقے اور بین الاقوامی تازہ ترین حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ر مملکت کی جانب سے مسئلہ فلسطین کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کو سراہا جس میں غزہ پٹی میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور عالمی قوانین پر عمل کرنے پرزور دیا گیا۔
کابینہ نے مملکت کی اقتصادی ترقی کو پائیدار و متنوع بنانے کےلیے ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔

Caption

مختلف شعبوں میں مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں ہونے والے اضافے کو خوش آئند قراردیا جس سے مختلف سیکٹرز میں سعودی شہریوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
ارکین کابینہ نے جمہوریہ مالی میں دہشتگردی کے خلاف اسلامی عسکری اتحاد کی جانب سے شروع کیے جانے والے پروگرام کو سراہا جس کا مقصد رکن ممالک کے ساتھ دہشتگردی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو فروغ دینا اورتجربات کا تبادلہ کیا جانا ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں ارکین نے ایجنڈے میں شامل امور پر بحث کی جن میں مقامی اور عالمی امور شامل تھے۔
ارکین نے متعدد ممالک کے ساتھ مختلف امور میں تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت پردستخط کرنے کی منظوری بھی دی۔

 

شیئر: