Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر

اذان اور اقامت کے درمیان کا وقت 5 سے 10 منٹ کیا گیا ہے (فوٹو: اْخبار 24)
حرمین میں ادارہ دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ’ حج سیزن میں ضیوف الرحمان کے تحفظ کی خاطر خطبہ جمعہ اور نماز کا دورانیہ مختصر کیا جائے۔‘
اخبار 24 کے مطابق مملکت میں شدید گرمی کی وجہ سے حرمین شریفین میں عازمین حج کی سہولت کے پیش نظر دینی امور کے سربراہ نے خصوصی ہدایت کی ہے تاکہ حجاج کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جاسکے۔
شیخ السدیس نے مزید کہا ’ ادارہ حرمین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ کم کرکے 15 منٹ کیا گیا ہے جبکہ تمام نمازوں کے اوقات میں بھی کمی کرتے ہوئے اذان اور اقامت کے درمیان کا وقت 5 سے 10 منٹ کردیا۔‘
واضح رہے دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج اس وقت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ موسمِ گرما کی وجہ سے بیشتر معمر اور بیمار عازمین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 اسی وجہ سے ادارہ امور حرمین نے عازمین حج کی سہولت اور انہیں گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کےلیے جمعہ کے خطبے اور نماز کے دورانیہ کو کم رکھنا کی ہدایت کی ہے۔  
یاد رہے گزشتہ برس بھی سعودی اعلی حکام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 21 جون سے موسم گرما کے اختتام تک پندرہ منٹ تک کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

 

شیئر: