سعودی عرب کے 12ریجنوں میں موسم غیر یقینی
’غیر یقینی موسمی کیفیت سے مکہ مکرمہ اور جدہ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے سعودی عرب کے 12 ریجنوں میں آج کے موسم کو غیر یقینی قرار دیتے ہوئے مختلف قسم کے الرٹ جاری کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریجنوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش اور مطلع گرد آلود رہے گا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’غیر یقینی موسمی کیفیت سے مکہ مکرمہ اور جدہ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ بحرہ اور تربہ کے علاوہ طائف میں بھی یہی موسم رہے گا‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں رات 8 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’بدر، العیص، وادی الفرع، خیبر اور العلا میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی‘۔
’اسی طرح ریاض کے مختلف شہروں کے علاوہ مشرقی ریجن اور قصیم میں گرد ہوگی جبکہ جنوبی علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے‘۔