Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ سے امریکی ایلچی برائے شام کی ملاقات

اقتصادی اور انسانی سطح پر شامی عوام کی سپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام بیرک کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں انسانی اور اقتصادی دونوں سطح پر شامی عوام کی سپورٹ کے لیے اقدامات اور اس اہم مرحلے کے دوران امداد اور معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے شام پرعائد کی جانے والی پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ دنوں ٹرمپ انتظامیہ نے شام پر پابندیوں میں نرمی کے لیے پہلا قدم اُٹھاتے ہوئے خانہ جنگی کا شکار ملک کو سینکشنز سے بڑے پیمانے پر استثنیٰ دیا ہے۔
 ’یہ استثنیٰ ’بجلی، توانائی، پانی اور صفائی کی سہولیات کی فراہمی کو آسان اور شام بھر میں زیادہ مؤثر انسانی امداد کی فراہمی کو ممکن بنائے گا۔‘
 مغربی طاقتیں پہلے ہی شام پر سے پابندیاں ہٹا چکی ہیں جن میں یورپی یونین بھی شامل ہے۔

 

شیئر: