سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے سڑکوں اور علاقوں میں ناکارہ اور خراب گاڑیوں اور ہیوی مشینری کو ہٹانے کےلیے ایپلیکیشن لانچ کی ہے۔
عکاظ کے مطابق وزارت بلدیات وہاوسنگ کی جانب سے گاڑیوں کو جلد از جلد ہٹانے کے لیے جامع منصوبہ مرتب کیا، ناکارہ گاڑیوں کے مالکان انہیں سڑکوں پر چھوڑ دیتے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرنے کی مہلت یکم مارچ کو ختمNode ID: 840576
-
موسم گرما میں محفوظ ڈرائیونگ کے لیے ٹریفک پولیس کی ہدایاتNode ID: 874246
میونسپلٹی کا کہنا ہے ’بلدی‘ ایپ کے ذریعے ناکارہ گاڑی یا ہیوی مشینری کے بارے میں اطلاع دی جاسکتی ہے۔
بلدیہ کی ٹیمیں گاڑی کو ہٹانے کےلیے نوٹس چسپاں کردیتے ہیں جس کے بعد سسٹم میں خود کار طریقے سے کاونٹ ڈاون کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔
تفتیشی اہلکار کی جانب سے گاڑی پر انتباہی نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ اس کے مالک کو ایس ایم ایس پر پیغام بھی ارسال کردیا جاتا ہے تاکہ وہ مقررہ مدت کے دوران گاڑی کو درست کرے یا وہاں سے ہٹا لے۔
ناکارہ اور خراب گاڑیوں کے مالکان کو 20 دن جبکہ خراب مشینری کو ہٹانے کےلیے 14 دن کی مہلت دی جاتی ہے مہلت ختم ہونے کے بعد گاڑی کو ہٹائے نہ جانے کی صورت میں اسے بلدیہ کے یادرڈ میں جمع کرا دیا جاتا ہے۔
خراب گاڑی کو مہلت کے دوران نہ ہٹانے پر بلدیہ کے یارڈ سے نکالنے کےلیے ’بلدی‘ ایپ پرمقررہ جرمانہ ادا کیا جائے گا۔