Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نو مئی کے نقصانات کی تفصیلات انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جمع کروا دی گئیں

لاہور انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں نو مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم نے جمع کروا دی ہیں۔
ان دستاویزات میں نو مئی کے پرتشدد واقعات میں لاہور میں سیف سٹی، رینجرز اور پولیس کی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا سرکاری تخمینہ درج ہے۔
جوائنٹ انٹیروگیشن (جے آئی ٹی کی) اس رپورٹ کو مرکزی چالان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
اردو نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق لاہور میں نو مئی کے پر تشدد واقعات میں کیمروں، سرکاری گاڑیوں اور ٹریفک سگنلز کی مد میں سرکاری املاک کو مجموعی طور پر دس کروڑ 68 لاکھ 7 ہزار نو سو کا نقصان پہنچا ہے۔
دستاویزات کے مطابق لاہور میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ نو تھانوں کی حدود میں درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں
سرکاری گاڑیوں کو 8 کروڑ 22 لاکھ 7ہزار 500 روپے کی مالیت کا نقصان پہنچا ہے۔
جناح ہاؤس کے قریب رینجرز کے سنگل کیبن ڈالے سمیت بارہ گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ ٹریفک سگنلز اور آلات کو 53 لاکھ 5 ہزار کا نقصان پہنچایا گیا ہے
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کے پر تشدد مظاہروں میں سیف سٹی کے کیمروں کو ایک کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار500 روپے کا نقصان ہوا۔
گرجا چوک کینٹ میں 25 لاکھ 62 ہزار 300 روپے مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچا، شیر پاؤ پل کے قریب 5 لاکھ 18 ہزار مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچا۔
جبکہ قرطبہ چوک، جیل روڈ اور شالیمار چوک پر بھی 5لاکھ 18روپے کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

 

شیئر: