گرمی کی لہر جاری، جنوبی علاقوں میں بارش کا امکان
’جدہ، عرفات، منی اور مزدلفہ میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو ملک کے جنوبی علاقوں عسیر، جازان اور نجران میں بارش ہوگی جبکہ ملک کے وسطی علاقوں سمیت شمالی علاقوں میں گرمی اورمطلع گرد آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، اللیث، القنفذہ، میسان، عرفات، منی، مزدلفہ اور الخرمہ میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ مطلع میں غبار چھایا رہے گا‘۔
’مدینہ منورہ بھی گرد سے متاثر رہے گا جہاں بدر، وادی الفرع، المہد، الحناکیہ اور ینبع میں بھی 59 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ ساحل پر اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض، مشرقی ریجن اور قصیم میں گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے ساتھ گرد اڑے گی اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’تبوک اور الجوف میں بھی تیز ہوا چلے گی جس کی وجہ سے ماہی گیری متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔