Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی ’کنگ کپ ‘ فائنل میں شرکت، فاتح ’الاتحاد‘ کو ٹرافی دی

الاتحاد کلب نے القادسیہ کوایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ’کنگ کپ ‘ کے فائنل مقابلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے ’الانما‘ سٹیڈیم پہنچے تو شاہی ترانے سے استقبال کیا گیا۔
کنگ کپ کا فائنل الاتحاد اور القادسیہ کے مابین کھیلا گیا جس میں الاتحاد کلب نے القادسیہ کوایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
بعد ازاں سعودی ولی عہد نے کنگ کلپ کی فاتح الاتحاد کلب کے کپتان کریم بنزیما کو ٹرافی دی۔
تاریخ میں مسلسل دسویں مرتبہ الاتحاد نے ’کنگ کپ ‘کی فاتح ٹیم کا ٹائیٹل برقرار رکھا ہے۔

 

شیئر: