Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک 13 لاکھ 96 ہزار عازمین حج ارض مقدس پہنچ گئے

سب سے زیادہ عازمین ہوائی راستے سے آئے ہیں جن کی تعداد 13 لاکھ 26 ہزار 323 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ کل جمعہ 3 ذو الحجہ تک بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 13 لاکھ 96 ہزار 644 ہوچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ عازمین ہوائی راستے سے آئے ہیں جن کی تعداد 13 لاکھ 26 ہزار 323 ہے‘۔
’بری راستوں سے 65 ہزار 228 عازمین آئے جبکہ سمندری راستوں کے ذریعے آنے والے عازمین کی تعداد 5093 رہی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ سب مربوط نظام کے تحت انجام دیا گیا ہے جس کی نگرانی حکومتی، سیکیورٹی اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ماہرین کر رہے ہیں‘۔

شیئر: