Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ کی صفائی، چینی عازمین کا اینیشیٹو

’چینی عازمین نے کہا ہے کہ وہ یہ کام اپنی مرضی اور جذبۂ خیر سے کر رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سوشل میڈیا  پر  ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جسے مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے جاری کیا ہے۔
ویڈیو میں چینی عازمین حج کو دکھایا گیا ہے جو رضا کارانہ طور پر مکہ مکرمہ کی سڑکیں صاف کر رہے ہیں۔ یہ اقدام اُن کے مقدس شہر کی صفائی کے لیے خلوصِ دل سے کی جانے والی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق چینی عازمین نے کہا ہے کہ وہ یہ کام اپنی مرضی اور جذبۂ خیر سے کر رہے ہیں اور اس کو وہ نہ صرف صدقہ بلکہ دینی اور اخلاقی فریضہ بھی سمجھتے ہیں۔
ویڈیو میں چینی عازم نے کہا ہے کہ ’مکہ ہمارے دلوں میں ہے اور تمام مسلمانوں کے دلوں میں بھی اور اس کی صفائی  محبت کا اظہار ہے‘۔
چینی عازمین نے یہ بھی بتایا کہ یہ رضا کارانہ خدمت اب ان کے لیے سالانہ روایت بن چکی ہے جس کا اہتمام وہ ہر حج کے موقع پر کرتے ہیں۔
گزشتہ حج سیزن  کے دوران مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے ایک سرنگ کی صفائی میں خدمات انجام دینے والے چینی عازمین کے گروپ کو ان کی رضاکارانہ کاوشوں پر نوازا تھا۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ایسے اقدامات نہ صرف صفائی عامہ کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مکہ مکرمہ کو  صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کو بھی تقویت دیتے ہیں۔

شیئر: