Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ میں ڈوب جانے والے سعودی بچے کی لاش مل گئی

’سعودی بچے کی لاش کی بازیابی 6 دن کی مسلسل تلاش کے بعد ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ترک حکام نے آج  ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ سعودی بچہ فیصل الشیخ کی لاش مل گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق9 سالہ سعودی بچہ چند دن پہلے ترکیہ کے شمالی علاقے طرابزون کے پہاڑی مقام اوزون‌ گول میں واقع ہالدیزن دریا میں لاپتہ ہو گیا تھا۔
سعودی بچے کی لاش کی بازیابی 6 دن کی مسلسل تلاش کے بعد ہوئی ہے جس میں ترک سول ڈیفنس کی خصوصی امدادی ٹیموں نے حصہ لیا۔
تلاشی کے دوران غوطہ خور ٹیموں کے علاوہ ڈرون طیارے بھی استعمال کئے گئے۔
کارروائی کی قریبی نگرانی انقرہ میں سعودی سفارت خانے نے کی جو واقعے کے آغاز سے ہی موجود تھا اور خاندان کو مکمل معاونت فراہم کر رہا تھا۔

شیئر: