Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان دمشق پہنچ گئے

وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا اقتصادی وفد بھی موجود ہے ( فوٹو: ثنا)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ایک اعلیٰ سطح کے اقتصادی وفد کے ہمراہ سنیچر کو سرکاری دورے پر شام کے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ کے ہمراہ اقتصادی وفد میں ایوان شاہی کے مشیر محمد بن مزید التویجری، نائب وزیر خزانہ عبدالمحسن بن سعد الخلف، معاون وزیر سرمایہ کاری ڈاکٹر عبداللہ بن علی الدبیخی، وزارت خارجہ کے اقتصادی و ترقیاتی امور کے انڈر سیکریٹری عبداللہ بن فہد بن زرعہ اور مختلف شعبوں کے اعلٰی عہدیدار شامل ہیں۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کریں گے جبکہ اقتصادی وفد اپنے شامی ہم منصبوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کرے گا، جس کا مقصد شام کی معیشت کی معاونت، سرکاری اداروں کی تعمیر و ترقی کو فروغ دینا اور برادر شامی عوام کی توقعات کی تکمیل میں تعاون کرنا ہے۔

شیئر: