Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین کے لیے گیارہ زبانوں میں ’حج کیئر سینٹر‘ نے کام شروع کردیا

’ 1966‘ پر 24 گھنٹے کی بنیاد پرخدمات انجام دی جارہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین کے لیے گیارہ زبانوں میں ’حج کیئر سینٹر‘ کو فعال کردیا گیا ہے۔ ٹول فری نمبر’ 1966‘ پر 24 گھنٹے کی بنیاد پرخدمات انجام دی جارہی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کال سینٹر پر متعین اہلکاروں کو اس طرح تربیت دی گئی ہے کہ وہ کال موصول ہوتے ہی جواب دیتے ہیں جس میں چند سیکنڈ سے زیادہ کا وقت نہیں لگتا۔
کال سینٹر میں حجاج اپنی رہائش، کیٹرنگ یا ٹرانسپورٹ کے حوالے سے شکایات اور رائے بھی دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں حج کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
وزارت حج کے کال سینٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ ماہرین کی ٹیم بھی ہمہ وقت وہاں موجود ہوتی ہے تاکہ کسی بھی فنی خرابی کا فوری تدارک کیا جاسکے۔
بیرون مملکت سے رابطہ کرنے کے لیے 920002814 نمبر مقرر کیا ہے۔ نسک پورٹل پر بھی شکایات یا معلومات کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے جس پر ابتدائی طور سے 6 زبانوں کی سہولت موجود ہے۔

 

شیئر: