Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر مجاز گاڑیوں کا مشاعر مقدسہ میں آج سے داخلہ ممنوع

’فیصلے پر عملدرآمد آج اتوار کی دوپہر سے لے کر حج سیزن کے اختتام تک ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
حج سیکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ آج اتوار کی دوپہر سے لے کر حج سیزن کے اختتام تک غیر مجاز گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا مشاعر مقدسہ میں داخلہ ممنوع ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ اعلان کیا ہے کہ غیر اجازت یافتہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مشاعر مقدسہ میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے‘۔
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’غیر مجاز گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہے‘۔
گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں چلانے کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کرنا ضروری ہے‘۔
 
 

شیئر: