Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیکیورٹی فورسز کی قیادت کی پریس کانفرنس آج ہوگی

’سربراہ سیکیورٹی کمیٹی برائے حج لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی خطاب کریں گے‘ ( فائل فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ کے تحت آج اتوار کومکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کی قیادت کی پریس کانفرنس ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ متحدہ سیکیورٹی آپریشنز سینٹرمیں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں پبلک سیکیورٹی و سربراہ سیکیورٹی کمیٹی برائے حج لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبداللہ البسامی خطاب کریں گے۔
ان کے علاوہ  ریاستی سیکیورٹی کے تحت اسپیشل فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن مقبول العمری، ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس میجر جنرل ڈاکٹر حمود بن سلیمان الفرج اور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس میجر جنرل ڈاکٹر صالح بن سعد المربع شرکت کریں گے۔
کانفرنس آج شام 4 بجے منعقد کی جائے گی جس میں حج 1446ھ کے سیزن کے لیے سیکیورٹی، ٹریفک اور تنظیمی منصوبوں پر گفتگو کی جائے گی۔

شیئر: