Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی دعوت پر فلسطینی عازمین حج کے پہلے گروپ کا خیرمقدم

100 ملکوں کے دو ہزار 300 افراد کو حج کے لیے مدعو کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور کے حکام نے اتوار کو خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کےلیے آنے والے فلسطینوں کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے اس سال 100 سے زیادہ ملکوں کے دو ہزار 300 افراد کو حج کے لیے مدعو کیا ہے اس میں ایک ہزار کا تعلق فلسطین سے ہے۔ 
 مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 500 فلسطینی عازمین کے پہلے گروپ میں شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ شامل ہیں۔
مملکت پہنچنے والے شاہی مہمانوں نے خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ ضیوف خادم حرمین شریفین برائے حج وعمرہ پروگرام کی نگرانی وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔
وزارت نے مہمانوں کی آمد اور انہیں بہترین خدمات کی فراہمی کےلیے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ ایک جامع منصوبہ مرتب کیا ہے۔

 حج وعمرہ پروگرام کی نگرانی وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)

خادم حرمین شریفین پروگرام کا آغاز 1417 سال ہجری میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد اسلامی دنیا کے مذہبی، علمی اور دانشور رہنماوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
 اب تک 140 ممالک سے 65 ہزار کے قریب مرد وخواتین شاہی میزبانی میں فریضہ حج  ادا کرچکے ہیں۔

 

شیئر: