سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے 164 ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کےلیے اتوار کو کویت پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق کویت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کویتی ہم منصب عبداللہ علی الیحیا نے ان کا خیرمقدم کیا۔
کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد بھی خیرمقدم کےلیے موجود تھے۔
جی سی سی کے وزارتی اجلاس میں مشترکہ خلیجی اقدامات کو فروغ دینے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔