حج کمیونیکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے ترجمان سعد الشنبری نے کہا ہے کہ’ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حج مقامات پر فور اور فائیوجی کوریج 99 فیصد سے زیادہ ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
-
حج سیزن میں سعودی سکاؤٹس حجاج کی مدد کیسے کر رہے ہیں؟Node ID: 890475
الاخباریہ کے مطابق حج میڈیا پریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ’ مکہ مکرمہ میں انٹرنیٹ کی رفتار 264 میگا بائٹس فی سیکنڈ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ ہے۔‘
انہو ں نے بتایا’ مدینہ منورہ میں انٹرنیٹ کی رفتار 336 میگا بائٹس فی سیکنڈ تک ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہے۔‘
ترجمان سعد الشنبری کا کہنا تھا ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور حج مقامات پر ساڑھے دس ہزار سے زیادہ وائی فائی پوائنٹس موجود ہیں۔‘

یہ پوائنٹس عازمین حج کےلیے موجود ہیں تاکہ وہ اپنے ڈیجیٹل تجربے کو مزید آسان بنا سکیں۔
ان کا کہنا تھا ’کمیونیکشن اینڈ سپیس ٹیکنالوجی کمیشن نے موجودہ حج سیزن کے دوران جدید ڈیوائسز کو استعمال کیا ہے۔سرویلینس کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے اے آئی کراوڈ منجیمنٹ تجربے کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا۔‘