Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2025 کی کوریج کے لیے وزارت اطلاعات کا ’میڈیا سینٹر‘

سینٹر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں(فوٹو، اردونیوز)
مکہ مکرمہ میں وسیع و عریض رقبے پر سعودی وزارت اطلاعات کی جانب سے حج 2025 کی کوریج کے لیے قائم کردہ ’میڈیا سینٹر‘ میں مقامی اور غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
وزارت کی جانب سے میڈیا مرکزکے دوسرے ایڈیشن میں حج سرگرمیوں کا باقاعدہ آغازکر دیا گیا ہے۔
مرکزی میڈیا سینٹر میں حج سیزن کے حوالے سے ’میڈیا ونڈو‘ بھی قائم کی گئی ہیں جس کے ذریعے حج کے حوالےسے مختلف اداروں کے نمائندوں کی جانب سے پریس کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔
 میڈیا سینٹر میں وزارت داخلہ ، وزارتِ حج وعمرہ ، صحت ، شہری دفاع ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، وزارت بلدیات و ہاوسنگ کے علاوہ 15 حکومتی  اداروں کے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ جہاں ان اداروں کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کےبارے میں معلومات مہیا کی جارہی ہیں۔
میڈیا سینٹر میں موجود ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کےلیے خصوصی کارنر کا بھی انتظام کیا گیا ہے جہاں تیز رفتار انٹرنیٹ و دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

گزشتہ برس میڈیا سینٹر کا پہلا ایڈیشن متعارف کرایا گیا تھا(فوٹو، اردونیوز)

واضح رہے گزشتہ برس 2024 میں میڈیا سینٹر کا آغاز کیا گیا تھا جو غیرمعمولی طورپر کامیاب رہا ۔
اس حوالے سے ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت اطلاعات کی جانب سے مثالی کاوش ہے جس کی وجہ سے حج ایونٹ کی کوریج میں کافی سہولت ہوئی۔

 

 

شیئر: