Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک سے 15 لاکھ سے زیادہ عازمین سعودی عرب آچکے

مطاف کی گنجائش ایک لاکھ سات عازمین فی گھنٹہ تک بڑھا دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج کے ترجمان ڈاکٹرغسان النویمی نے کہا ہے کہ’ اب تک بیرون مملکت سے 15 لاکھ  سے زیادہ عازمین سعودی عرب آچکے ہیں۔‘
مختلف ممالک سے آنے والے عازمین 7 ہزار سے زائد حج پروازوں کے ذریعے عازمین ارض مقدس پہنچے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ عازمین حج اپنے مقررہ شیڈول پرعمل کریں۔ مشاعرمقدسہ میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے مقررہ ٹرانسپورٹ استعمال کریں جو ان کے پروگرام میں شامل ہے۔
پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا ’مسجد الحرام ، مقدس مقامات یا عوامی ٹرانسپورٹ ذرائع تک رسائی کے لیے نسک کارڈ لازمی ہے۔‘
 ترجمان نے کہا کہ ’مطاف کی گنجائش ایک لاکھ سات عازمین فی گھنٹہ تک بڑھا دی گئی ہے۔‘
وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشہلوب نے بتایا حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 397 ٹرانسپورٹرز کے خلاف 357 انتظامی فیصلے جاری کیے گئے۔
انہوں نے پھر انتباہ کیا کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیر حج مقامات میں داخلے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں حج 2025 کے لیے حجاج کی مشاعر مقدسہ منتقلی کا جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
مشاعرمقدسہ ٹرین کے ذریعے حج ایام کے دوران 2.5 ملین حجاج کو ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جائے گی۔ اندازے کے مطابق مشاعر ٹرین سے فی گھنٹہ 72 ہزار افراد کو منتقل کیا جائے گا۔

 

شیئر: