وادی منی میں ہلال الاحمر کی رضاکار خواتین جو مختلف راستوں میں تعینات ہیں جمرات سے لوٹنے والے حجاج کو حج کی مبارک دیتے ہوئے ان کا استقبال پھولوں سے کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
حجاج کی وقوف عرفہ کے بعد مزدلفہ آمد، رات بھر قیام کریں گے
Node ID: 890630
تفصیلات کے مطابق حج 2025 کے تیسرے مرحلے میں حجاج نے جمرہ عقبہ کی رمی کرنے اور بال منڈوانے کے بعد احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوگئے۔ بعض حجاج طواف افاضہ اور حج کی سعی کرنے کےلیے مکہ مکرمہ گئے جہاں انہوں نے طواف افاضہ کیا اور منی لوٹ آئے۔
ایام تشریق( یوم النحر یا عیدالاضحی کے بعد والے دنوں کو ایام تشریق کہا جاتا ہے جو 11 سے 13 ذی الحجہ تک ہوتے ہیں) کے پہلے دن یعنی کل 11 ذی الحجہ کو حجاج کرام تینوں شیطانوں کو 7 ، سات کنکریاں ماریں گے اور واپس اپنے خیموں میں لوٹ آئیں گے۔
وادی منی میں اسکاوٹس کے ساتھ ہلال الاحمر کی فرسٹ ایڈ پروگرام میں شامل رضاکار خواتین بھی امسال حجاج کی خدمت میں مصروف ہیں۔

ہلال الاحمر کی رضاکار خواتین رمی کے بعد منی آنے والے حجاج کو حج کا رکن اعظم ادا کرنے اور عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ان کا استقبال پھولوں سے کررہی ہیں۔
حجاج کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں انکا اس طرح استقبال کرنا اور حج کی مبارک باد دینا ہمارے لیے باعث مسرت ہے ۔
