سعودی وژن 2030 کے تحت روٹ ٹو مکہ پروگرام سے حج 2025 کے لیے آٹھ ملکوں کے 12 ایئرپورٹس پر تین لاکھ 14 ہزار 337 عازمین حج مستفید ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس پروگرام میں پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ترکیہ ، مراکش، مالدیپ اور کوٹ ڈیوار شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ؑروٹ ٹو مکہ‘ عازمین کی خدمت کےلیے سعودی خواتین کا موثر کردارNode ID: 861791
-
روٹ ٹو مکہ پروگرام سے مستفید ہونے والے عازمین کی تعداد 10 لاکھNode ID: 889858
جدہ کے کنگ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرٹنیشنل ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد 889 تک پہنچ گئی۔
اس اقدام کا مقصد عازمین حج کا خیرمقدم کرنا اور ان کے ملکوں سے سفر حج کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔ جس کا آغاز ای ویزے کے اجرا، فنگر پرنٹس سے ہوتا ہے اور طریقہ کار مکمل ہونے تک جاری رہتا ہے۔
مملکت آمد پر عازمین کو ایئرپورٹ سے بسوں کے ذریعے لے جایا جاتا ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سامان ان کی رہائش تک منتقل کیا جاتا ہے۔
روٹ ٹو مکہ پروگرام اب ساتویں سال میں ہے جو مملکت کی طرف سے عازمین حج کی خدمت کے عزم کا عکاس ہے۔ اس پروگرام پر کئی اداروں کے تعاون سے علمدرآمد کیا جا رہا ہے۔
اس میں وزارت خارجہ، صحت، حج و عمرہ، میڈیا کے علاوہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن، زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی، سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا)، سعودی اوقاف، ضیوف الرحمن خدمات پروگرام اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کا تعاون حاصل ہے۔