شارجہ پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 3.5 ملین نشہ آور گولیاں( کیپٹاگون) ضبط کی ہیں جن کی مالیت 19 ملین درہم سے زیادہ ہے۔
ابوظبی پولیس اور وزارت داخلہ کے فیڈرل اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے معاشرے میں منشیات پھیلانے اور نوجوانوں کو ہدف بنانے کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی۔
مزید پڑھیں
-
جدہ پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، ملزمان گرفتارNode ID: 890897
بیان میں کہا گیا کہ ’حکام منشیات کی سمگلنگ میں ملوث گروہ پر نظر رکھے ہوئے تھے جنہوں نے کیمو فلاج طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے منشیات چھپانے کی کوشش کی۔‘
شارجہ پولیس کے اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ماجد سلطان العسام نے بتایا’ ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کا مجموعی وزن 585 کلو گرام ہے۔‘
گروہ نے نشہ آور گولیاں زیر زمین چھپائی ہوئی تھیں اور انہیں انٹر لاکنگ فلور کا استعمال کرتے ہوئے چھپایا گیا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے منشیات برآمد کی اور ملزمان کو گرفتار کیا۔