Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب بیجنگ میں انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں شرکت کرے گا

بک فیئر میں شرکت سعوی وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ادب، اشاعت و ترجمہ کمیشن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بیجنگ میں ہونے والے انٹرنیشنل بک فیئر 2025 میں شرکت کرے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق بک فیئرکا انعقاد رواں ماہ ہو رہا ہے جس میں سعودی عرب کی جانب سے شرکت کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
 انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت سعوی وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے جس کا مقصد عالمی ثقافتی فورمز میں مملکت کی ادبی و فکری کامیابیوں کو متعارف کرنا اور ادب وترجمے کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا ہے۔
سعودی کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر عبداللطیف الواصل نے بتایا’ بک فیئر میں شرکت دراصل سعودی، چینی ثقافتی سال 2025 کا تسلسل ہے جس کےتحت دونوں ممالک کےمابین ثقافتی و ادبی وفود کا تبادلہ اوراس حوالے سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔‘
بک فیئر میں متعدد حکومتی ادارےشرکت کریں گے جن کی سربراہی ادب ، اشاعت وترجمہ کمیشن۔ ایونٹ میں مختلف نوعیت کی علمی و ادبی مجالس کے علاوہ مذاکرے منعقد ہوں گے جس کا مقصد دوطرفہ ادب و ترجمہ کے کاموں کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہے گزشتہ برس 2024 میں مملکت نے بیجنگ بک فیئر میں اعزازی مہمان کے طورپر شرکت کی تھی۔ 
 2025 کو سعودی، چینی ثقافتی سال قرار دیا گا ہے۔ اس کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تاریخی روابط اورعوامی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

 

شیئر: