سعودی ایئرلائن کی حج پرواز نمبر ایس وی 5276 کو بم رکھے جانے کی اطلاع ملنے پر انڈونیشیا کے کوالانامو ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
السعودیہ کا طیارہ جدہ سے حجاج کو لے کر جکارتہ جا رہا تھا۔
مزید پڑھیں
-
جدہ ایئر پورٹ پر مصری مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگNode ID: 884140
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ کا کہنا ہے’ طیارے کو بحفاظت اتارا گیا اس دوران کسی قسم کا کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔‘
متعلقہ ادارے کی ٹیموں نے جہاز کی مکمل جانچ کے بعد اسے کلیئرکردیا جس کے بعد پرواز کو شیڈول کے مطابق جکارتہ لے جایا گیا۔
انڈونیشی سول ایوی ایشن نے کے ذرائع نے بتایا’ السعودیہ کا طیارہ حجاج کو لے کر جدہ سے جکارتہ جارہا تھا کہ اس میں بم کی موجودگی کا اطلاع ملی جس پر طیارے کو سومطرہ کے مغرب میں اتارا گیا۔‘
سول ایوای ایشن کا مزید کہنا تھا ’ نامعلوم ای میل کے ذریعے طیارے میں بم رکھے جانے کی اطلاع ملی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ہنگامی طور پر جہاز کے روٹ کو بدل دیا گیا۔‘
طیارے کو قریب ترین جزیرہ سومطرہ کے ایئرپورٹ پرلینڈ کرانے کے بعد تمام مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا تاکہ اس کی مکمل چیکنگ کی جاسکے۔
العربیہ کے مطابق السعودیہ نے بتایا’ سکیورٹی اطلاع ملنے پر طیارے کا روٹ تبدیل کیا گیا۔ طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی۔‘
السعودیہ کے جنرل منیجر انجینیئر عبداللہ الشھرانی کا کہنا تھا’ طیارے کا عملہ اور مسافر محفوظ ہیں، ان کی سلامتی سعودی ایئر لائن کی اولین ترجیح ہے۔‘