بحرین کی قومی فضائی کمپنی گلف ایئر کی ایک پرواز نے اتوار کو طیارے میں بم کی اطلاع پر کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ طیارے پر 69 مسافر سوار تھے۔
کویتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے بتایا’ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد گلف ایئر کی پرواز کا مکمل سکیورٹی معائنہ کیا گیا۔ تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا، کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔‘
مزید پڑھیں
-
دمام سے قاھرہ جانے والی ایجبٹ ایئر کی پرواز میں بم کی اطلاعNode ID: 617736
ایوی ایشن کے ترجمان عبد اللہ الراجحی نے ایک بیان میں کہا ’تمام مسافروں کو ایک علیحدہ لاونج میں منتقل کردیا گیا ہے اور وہ خیریت سے ہیں۔‘
مسافروں اورعملے کی سیفٹی کو یقینی بنانے اور طیارے کو کسی بھی خطرے سے محفوظ کرنے کے لیے وزارت داخلہ اور متعلقہ حکام کے ساتھ احتیاطی اقدامات کیے گئے۔
ترجمان نے مزید کہا’ ایمرجنسی لینڈنگ سے کویت ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا‘۔
کویتی مڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام نے تحقیقات کے بعد طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع د ینے والے شخص کو حراست میں لے لیا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔