سعودی عرب میں امام عبدالعزیز بن محمد اور کنگ خالد رائل ریزروز کے اندر، صحرا کے وسط میں منعقد ہونے والا العرمہ سیزن ماحولیاتی سیاحت کا اولین انیشی ایٹیو بن گیا ہے جہاں انتہائی دلکش ماحول اور منتظمین کا اس پروگرام کے انعقاد کا جذبہ یکجا ہو جاتے ہیں۔
ایس پی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سیزن کے دوران، العرومۃ ایک پُرکشش منزل کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے دیکھنے کے لیے ایک ملین سے زیادہ سیاح آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
حج کے دوران ماحولیاتی تحفظ کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمالNode ID: 890608
افتتاحی سیزن میں 52 ہزار کے قریب سیاحوں نے یہاں کا رُخ کیا تھا۔ یہ تعداد دوسرے سیزن میں بڑھ کر دو لاکھ 30 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ تیسرے سیزن میں یہاں تین لاکھ سے زیادہ افراد آئے۔ سیاحوں کو یہاں لانے کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی تعداد آٹھ ہے۔
اس برس، العرمہ کا چوتھا سیزن ہے جس میں سیاحوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس سے موثر حکمتِ عملی، منصوبہ بندی اور نجی شعبے اور مقامی کمیونٹیوں کی شرکت کے ساتھ بنیادی سہولتوں میں بہتری صاف نمایاں ہوتی ہے۔
العرمہ سیزن کے دوران امام عبدالعزیز بن محمد رائل ریزرو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، دونوں مختص مقامات پر تیرہ سرگرمیاں پیش کرتی ہے جن میں کیمپنگ، ہائکنگ، اونٹ کی سواری، سائیکلنگ، ستارہ نگاہی اور دیگر آؤٹ ڈور ایونٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اس بار العرمہ سیزن میں 358 ماحولی یونٹ بھی قائم کیے گئے ہیں جن میں سیاحوں کو ٹھہرایا جائے گا۔

اتھارٹی، خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انتظام کرتی ہے جس میں ماحولیاتی سیاحت کے اصولوں، ذمہ دارانہ تفریح اور جنگلی حیات سے آمنا سامنا شامل ہے جس سے اعلٰی کوالٹی کے سیاحتی تجربات مہیا کرنے میں ان کے اہم کردار پر زور دیا دیا جاتا ہے۔
العرمہ سیزن، ’پائیدار ماحولیاتی سیاحت کا مکمل ماڈل بن گیا ہے۔‘
اتھارٹی نے ماحولیاتی سیاحت، تفریحات اور مناظرِ قدرت کے تحفظ کا ایسا امتزاج کیا ہے جو سعودی وژن 2030 کے، معاشی تنوع اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔