مزید ایرانی حجاج وطن واپسی کے لیے عرعر پہنچ گئے
’ایرانی حجاج کی محفوظ وطن واپسی کے لیے عرعر سے بری راستے واپس روانہ کیا جارہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مزید ایرانی حجاج وطن واپسی کے لیے مدینہ منورہ سے عرعر پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایرانی حجاج کو مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ سے عرعر پہنچادیا گیا ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ’ایرانی حجاج کی محفوظ وطن واپسی کے لیے عرعر سے بری راستہ وطن واپس روانہ کیا جارہا ہے‘۔
دریں اثنا ایرانی حجاج نے سعودی حکومت کا بہترین میزبانی اور سہولتوں کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ہے۔