Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغ کی رگ پھٹنے کا شکار ہونے والی عراقی حجن کو بچالیا گیا

’دماغی شریان پھٹ گئی تھی جس کے باعث اندرون دماغ خون رسنے لگا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ کے کنگ سلمان بن عبدالعزیز میڈیکل سٹی کی میڈیکل ٹیموں نے عراقی حجن کی جان بچالی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عراقی حجن کی دماغی شریان پھٹ گئی تھی جس کے باعث اندرون دماغ خون رسنے لگا تھا۔
عراقی حجن جمیلہ التمیمی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ایسے محفوظ ہاتھوں میں رکھا جنہوں نے مجھے نئی زندگی دی ہے‘۔
 انہوں نے دورانِ علاج ملنے والی طبی اور انسانی نگہداشت کو سراہا ہے۔
یہ واقعہ وزارت صحت اور المدینہ ہیلتھ  کی جانب سے حجاج کرام کو مکمل طبی خدمات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ حج کے دوران ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر: