Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج اور زائرین ماسک کا استعمال لازمی کریں، صحت ضوابط پر عمل کیا جائے

کوشش کریں کہ براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رہیں۔ (فوٹو: ادرہ حرمین)
ادارہ امور حرمین نے حجاج اور زائرین کو ہدایت کی ہے کہ’ وہ صحت رہنما ضوابط پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور حرمین میں ہونے والے ازدحام کے باعث تحفظِ صحت کے لیے ادارہ امور صحت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
 موسمی حالات کے مطابق ان دنوں گرمی عروج پر ہے اس لیے کوشش کریں کہ براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رہیں۔
 حجاج کو ہدایت کی گئی کہ’ وہ ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ خاص طورپر ازدحام والے مقامات پر جانے سے قبل ماسک لگائیں۔‘
ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں۔ اپنی ذاتی استعمال کی اشیا کسی اور کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں تاکہ جسمانی خشکی سے محفوظ رہ سکیں۔
ادارہ حرمین نے مزید کہا ’ مسجد الحرام میں ازدحام کے اوقات میں جانے سے اجتناب برتیں۔ اگر کسی بھی قسم کی جسمانی تھکن یا کمزروی کا احساس ہو فوری طور پر قریب ترین صحت مرکز سے رجوع کریں۔‘
مسجد الحرام میں ہنگامی طبی مرکز کنگ فہد توسیع والے مقام پر پہلی منزل پر ہے جبکہ صفا گیٹ کے پاس اور اجیاد پل کے قریب صحت مراکز موجود ہیں جہاں 24 گھنٹے طبی عملہ موجود ہوتا ہے۔

 

شیئر: