کوسٹ گارڈ نے سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی نظام ’زالی‘ کو اپ گریڈ کر دیا ہے جو جدید ترین سعودی ٹیکنالوجیز پرمشتمل ہے۔
اخبار 24 کے مطابق فیلڈ سکیورٹی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جدید ترین نظام کو مزید بہتربنایا گیا ہے تاکہ سرحدوں کو مکمل طور پر محفوظ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
-
تبوک :کوسٹ گارڈ کی کارروائی، بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں ضبط
Node ID: 887918 -
جازان میں کوسٹ گارڈز نے شہری کو ڈوبنے سے بچا لیا
Node ID: 888313
جدید ترین سسٹم اعلٰی تکنیکی کارکردگی کا حامل ہے جو ہر قسم کے حالات میں بہتر طورپر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جدید نظام کے ذریعے جغرافیائی سکیورٹی اور مطلوبہ ہدف کی درست شناخت بھی اس کے ذریعے ممکن ہوتی ہے۔
مذکورہ سسٹم کو انتہائی جدید اور حساس کہا جاتا ہے اسی لیے اسے ’زالی‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی نیلا کبوتر ہے جو برق رفتاری اور درست شناخت کے لیے معروف ہے۔