Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے پر تین غیر ملکیوں کو سزائے موت

’اپیل کورٹ نے عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے عملدرآمد کی منظوری دی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنے پر تین غیر ملکیوں پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ایتھوپین تارکین وطن عبدہ یاسین، محمد عبدہ اورابراہیم احمد کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو نجران میں عدالت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے‘۔

شیئر: